2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران اور محافظِ اوراقِ
مقدسہ کا مدنی مشورہ
Sat, 15 Jun , 2024
172 days ago
ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران اور محافظِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم
عطاری اور ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور
آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (
رپورٹ: حافظ
نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)